سعودی مواصلاتی کمپنی سے معاہدہ ،مدینہ کے سرکاری ہسپتالوں میں مفت انٹرنیٹ سروس فراہم

سعودی مواصلاتی کمپنی سے معاہدہ ،مدینہ کے سرکاری ہسپتالوں میں مفت انٹرنیٹ ...
سعودی مواصلاتی کمپنی سے معاہدہ ،مدینہ کے سرکاری ہسپتالوں میں مفت انٹرنیٹ سروس فراہم

  

مدینہ منورہ(این این آئی)مدینہ منورہ محکمہ صحت نے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں اور انکے رشتہ داروں کو مفت انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کردی۔

عرب ٹی وی کے مطابق مدینہ منورہ محکمہ صحت کے دفتر ، کنگ فہد جنرل ہسپتال، مدینہ زچہ بچہ ہسپتال، المیقات جنرل ہسپتال ، خیبر جنرل ہسپتال اور التاہیل ہسپتال میں مریضوں اور ان کی عیادت کیلئے جانے والوں کو انٹرنیٹ مفت مہیا ہوگا۔ محکمہ نے سعودی مواصلاتی کمپنی سے معاہدہ کرلیاہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

عرب دنیا -