19-2018کے دوران پاکستان کی شرح نمومیں بہتری آئیگی:کرسٹائن لیگارڈ

19-2018کے دوران پاکستان کی شرح نمومیں بہتری آئیگی:کرسٹائن لیگارڈ
19-2018کے دوران پاکستان کی شرح نمومیں بہتری آئیگی:کرسٹائن لیگارڈ

  

ڈیوس(ڈیلی پاکستان آن لائن)بین الاقوامی مالیاتی ادار ے (آئی ایم ایف )کی مینجینگ ڈائریکٹرکرسٹائن لیگارڈکا کہنا ہے کہ شرح نمومیں بہتری کی وجہ دنیاکی معیشتوں میں بہتری ہے،19-2018کے دوران پاکستان کی شرح نمومیں بہتری آئیگی۔

ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹائن لیگارڈ کا کہنا تھا کہ اگست2017اورجنوری2018 کےدوران تیل کی قیمتوں میں20فیصد اضافہ ہوا،آئند ہ دسمبرتک تیل کی قیمتیں54 ڈالر فی بیرل پر آسکتی ہیں۔ ایم ڈی آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ اگلے چار سے پانچ سال تیل کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔کرسٹائن لیگارڈ کا کہنا تھا کہ شرح نمومیں بہتری کی وجہ دنیاکی معیشتوں میں بہتری ہے19-2018کے د وران پاکستان کی شرح نمومیں بہتری آئیگی۔

مزید :

بین الاقوامی -