خواہش ہے ایسا کام کر جاؤں جسے لوگ مدتوں نہ بھلا سکیں :اداکارہ میرا

خواہش ہے ایسا کام کر جاؤں جسے لوگ مدتوں نہ بھلا سکیں :اداکارہ میرا
خواہش ہے ایسا کام کر جاؤں جسے لوگ مدتوں نہ بھلا سکیں :اداکارہ میرا

  

اسلام آباد ( آئی این پی) نامور اداکارہ میرا نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ ایسا کام کرنا چاہتی ہوں جسے لوگ مدتوں یاد رکھیں، میں نے کبھی سوچا بھی نہیں کہ مجھے زندگی میں اتنی کامیابیاں ملیں گی ۔

تفصیلات کے مطابقا اپنے ایک بیان میں میرا کا کہناتھا کہ میں نے اپنے کیرئیر میں ایسے بے شمار کردار ادا کئے ہیں جو آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں لیکن آج بھی خواہش ہے کہ ایسا کام کر جاؤں جسے لوگ مدتوں نہ بھلا سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنا کام محنت سے کیا ہے اور کوشش کی ہے کہ ہر پراجیکٹ میں کردار کو ایسے ادا کروں کہ اس میں حقیقت کا رنگ بھر جائے ۔کسی بھی شعبے سے وابستہ ہو کر دل لگا کر محنت کریں اللہ تعالی اسے محنت کا پھل دیتے ہیں ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید :

تفریح -