صوبہ بھر میں سستے بازاروں کی چیکنگ تیز

صوبہ بھر میں سستے بازاروں کی چیکنگ تیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں سستے بازاروں کی چیکنگ تیز کردی۔مختلف اضلاع میں 548 فوڈ سٹالز کی چیکنگ کی گئی ۔ ملتان میں 20 اور مظفر گڑھ زون میں(بقیہ نمبر31صفحہ7پر )

9 فوڈ سٹالز کو چیک کیا گیا۔سٹالز پرموجود گلی سڑی سبزیوں اور پھلوں کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) عثمان کے مطابق گلے سڑے پھلوں، سبزیوں کی موجودگی پر سٹالز کو وارننگ نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔ تمام مصالحہ جات سٹالز پر مرچ مصالحوں کی نئے لیبلنگ قوانین کے مطابق فروخت یقینی بنائی جا رہی ہے۔وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق صوبہ بھر کے سستے بازاروں، اتوار، بدھ اور جمعہ بازاروں کی باقاعدہ نگرانی کی جارہی ہے۔
چیکنگ