بھارت کے چار بڑے شہروں میں پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
نئی دہلی(اے پی پی) بھارت کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ دارلحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمتوں میں 19 پیسے فی لیٹر اور (بقیہ نمبر34صفحہ7پر )
ڈیزل کے نرخ بھی 26 پیسے فی لیٹر بڑھانے کا اعلان کیا گیا۔جس کے بعد نئی دہلی میں ایک لیٹر پٹرول 71.14 روپے اور ڈیزل کی قیمت 65.71 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔بھارتی ذرائع کے مطابق بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے باوجود مقامی اہم تیل کمپنیوں نے اپنے فائدے کو دیکھتے ہوئے ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ تازہ خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کی ایک وجہ کمزور سرمایہ کاری بھی بیان کی گئی ہے۔