ٹوکیو (این این آئی)جاپانی وزیراعظم شینزو آبے روس کے دورے پر ماسکو پہنچ گئے ۔ اْن کی ماسکو آمد کے موقع پر متنازعہ کوریل جزائر کے سینکڑوں باشندوں نے ان جزائر کی جاپان کو ممکنہ منتقلی کے خلاف (بقیہ نمبر35صفحہ7پر )
مظاہرہ بھی کیا۔امریکی ٹی وی کے مطابق شینزو آبے اس دورے کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ کوریل جزائر کے تنازعے پر بات کریں گے۔ دوسری عالمی جنگ کے اختتام پر روسی افواج نے جنوبی کوریل کے چار جزائر پر قبضہ کر لیا تھا اور ٹوکیو حکومت ان کی واپسی کا مطالبہ کرتی ہے۔ اس تنازعے کی وجہ سے روس اور جاپان کے درمیان امن کا کوئی سمجھوتا موجود نہیں ہے۔ جاپانی وزیراعظم کے دورے سے قبل دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کی ملاقات بھی ہو چکی ہے۔