پولیو مہم کے لئے 5ہزار ٹیمیں تشکیل ، 5سال سے کم عمر 18لاکھ بچے ہدف

Jan 22, 2019


لاہور(سٹی رپورٹر)ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر شہر بھر میں انسداد پولیو مہم جاری ہے ۔ڈی سی لاہور نے میاں منشی ہسپتال میں خود پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کاافتتاح کر دیا۔پولیو مہم میں 18لاکھ کے قریب بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے۔پولیو مہم میں5000ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔پولیو مہم میں بھر پور انتظامات و اقدامات کئے گئے ہیں۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں موجود ٹیموں کی کار کردگی کو چیک کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ سب رجسٹرار بھی پولیو ٹیموں کی نگرانی کر رہے ہیں اور ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید نے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور پو لیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔ علاوہ ازیں ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر اے سی سٹی احمد رضا بٹ نے افغان بستی یو سی 83کا دورہ کیا ۔انہوں نے بستی میں موجود پانچ سال سے کم عمر بچوں کو خود پولیو کے قطرے پلائے۔ ڈی سی لاہور کی ہدایت پر اے سی سٹی نے پولیو مہم پر مامور ٹیموں کی کار کردگی کامکمل جائزہ بھی لیاہے۔

مزیدخبریں