انڈس ہائی وے پر پٹرول سے بھرا ٹینکر الٹنے سے ٹریفک گھنٹوں بند

انڈس ہائی وے پر پٹرول سے بھرا ٹینکر الٹنے سے ٹریفک گھنٹوں بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پور(نامہ نگار) کراچی سے لاہور جانیوالا پٹرول سے بھرا آئل ٹینکر تیزرفتاری کے باعث کڑیا گانموں کے مقام پر اْلٹ گیا 12گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی انتظامیہ روڈ (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

کھلانے میں ناکام کراچی سے پشاور جانے والی گاڑیوں کو روک لیا گیا دونوں اطراف سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں مسافروں کوشدید پریشانی کا سامنا تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہورجانیوالے آئل ٹینکر جس پر 40ہزار لٹر پٹرول لوڈ تھا تیز رفتاری کے باعث صبح 6بجے کے قریب انڈس ہائی وے کڑیا گانموں کے مقام پر تیزرفتاری کے باعث اْلٹ گیا جس کی وجہ سے TLC936سے پٹرول رسنا شروع ہوگیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیمیں سول ڈیفنس پولیس اور سٹی ٹریفک پولیس موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے امدادی کاروائیوں کا آغاز کردیا اور کسی قسم کے حادثہ سے بچنے کے لئے انڈس ہائی وے کو بند کردیا جس سے کراچی سے پشاور جانیوالی گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں اور مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا آخری اطلاعات آنے تک آئل ٹینکر سے پٹرول دوسری گاڑیوں میں منتقل کرلیا گیا ہیمگر ٹریفک کی روانی تاحال معطل ہے۔
آئل ٹینکر