حکومت ساہیوال کے واقعہ پر پردہ پوشی نہیں کرے گی،مسرت جمشید

حکومت ساہیوال کے واقعہ پر پردہ پوشی نہیں کرے گی،مسرت جمشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت ساہیوال کے واقعہ پر کسی طرح کی پردہ پوشی نہیں کرے گی بلکہ تمام حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں گے ، جے آئی ٹی کی رپورٹ میں جو بھی سفارشات پیش کی جائیں گی ان پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا۔ وہ ایوان اقبال میں دانش سکول کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کر رہی تھیں۔
کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ماضی کے حکمرانوں کی طرح 48گھنٹوں بعد یہ نہیں کہا کہ ہمیں تو واقعہ کا علم ہی نہیں۔
بلکہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اس کا فوری نوٹس لیا اور اس واقعے میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے تاخیر ی حربے استعمال کرنا ہوتے تو فوری طور پر جے آئی ٹی کا اعلان نہ کیا جاتا ہے انشا اللہ بہت جلد اس کی رپورٹ سامنے آ جائے گی اور جس کا بھی قصور ثابت ہوا اسے انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے ۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ اپوزیشن کواس واقعہ پر سیاست چمکانے سے گریز کرنا چاہیے اور جے آئی ٹی کی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہیے ۔