پروفیسر ڈاکٹر ظہیر صدیقی نے فارسی کیلئے بہت کام کیا،پروفیسر حسن امیر شاہ

پروفیسر ڈاکٹر ظہیر صدیقی نے فارسی کیلئے بہت کام کیا،پروفیسر حسن امیر شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں شعبہ فارسی کے ممتا ز پرو فیسر ڈا کٹر ظہیر احمد صدیقی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد، مرحوم پروفیسر کے بیٹے،بیٹی اور قریبی رشتہ داروں کی بھی شرکت۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ سمیت دیگر مقررین نے پروفیسر ڈاکٹر ظہیر احمد کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور یونیورسٹی کے لئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔نامور شاعر اور ادیب پروفیسر ڈاکٹر خورشید رضوی کا کہنا تھا کہ پر و فیسر ڈا کٹر ظہیر احمد صدیقی نفیس اور شائستہ انسان تھے ۔انہو ں نے فارسی ادب کیلئے بہت کام کیا ،انہو ں نے فارسی ادب اور اردو ادب کو قریب لانے میں اہم کر دار ادا کیا ۔

ان کا مزید کہناتھا کہ ایک انسان میں اتنی خصوصیات نہیں ہوتیں جو ڈاکٹر ظہیر احمد صدیقی میں پائی جا تی تھیں ۔ اس موقع پر وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ وہ ایک طویل عرصے سے اپنی تنخواہ مستحق بچوں کی فیس کے لیے جی سی یو اینڈو منٹ فنڈ ٹرسٹ کو عطیہ کر رہے تھے۔ پروفیسر ظہیر احمد صدیقی اسلام، تاریخ اور فارسی ادب پر 60سے زائد کتب کے مصنف بھی تھے۔
پروفیسر حسن امیر