سانحہ ساہیوال میں حکومت کسی کادفاع نہیں کرے گی، ترجمان وزیر اعظم
اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم کے ترجمان افتخار درانی نے کہاہے کہ سانحہ ساہیوال میں حکومت کسی کا دفاع نہیں کرے گی، تحقیقات کے بعد تمام حقائق عوام کے سامنے رکھے جائیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار درانی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے موقف کودنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے ، سانحہ ساہیوال کی تحقیقات میں حکومت کسی کا دفاع نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد ساہیوال کے معاملے پربات کریں گے ، تحقیقات کے بعد تمام حقائق عوام کے سامنے رکھے جائیں گے، حکومت جے آئی ٹی رپورٹ کا انتظار کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کے پی میں پولیس اصلاحات میں دوسال لگے ہیں۔
ترجمان وزیر اعظم