پاکستان کی کرتار پور معاہدے پر مذاکرات کیلئے بھارت سرکار کو دورے کی دعوت
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے کرتارپور معاہدے پر مذاکرات کیلئے بھارتی حکومت کو دورے کی دعوت دی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق حکومت پاکستان نے کرتار پور معاہدے کا ڈرافٹ بھارتی ہائی کمیشن کے ذریعے بھارت کو بھجوا دیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت کرتار پور معاہدے پر مذاکرات کیلئے وفد جلد اسلام آباد بھیجے۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستان 2019 ء میں کرتار پور راہداری کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے اور یہ فیصلہ اسلامی اصولوں کے مطابق کیا گیا ہے کیونکہ اسلام تمام مذاہب کا احترام کرتاہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق قائد اعظم کے وژن کے مطابق پرامن ہمسائیگی پر یقین رکھتے ہیں اور پاکستان علاقائی امن و ترقی کیلئے کام کرتا رہے گا۔ترجمان نے بتایا کہ ڈی جی جنوبی ایشیا ء ڈاکٹر فیصل کو کرتار پور پر فوکل پرسن تعینات کیا گیا ہے۔
کرتار پور راہداری