جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات نیب راولپنڈی کے سپرد ، 16ریفرنس دائر کرنے پر غور شروع
اسلام آباد(اے این این)چیئرمین نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس نیب راولپنڈی کے حوالے کر دیا۔ پاناما جے آئی ٹی کے رکن عرفان نعیم منگی آصف زرداری، فریال تالپور، بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کیخلاف تحقیقات کریں گے۔ نیب کی جانب سے 16ریفرنس دائر کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ قومی احتساب بیورو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین جاوید اقبال کی ہدایت پر جعلی اکانٹس کیس کی تحقیقات نیب راولپنڈی کے سپرد کی گئی ہیں۔ بطور ڈی جی عرفان نعیم منگی اس سارے سکینڈل کی تحقیقات کریں گے جس کے بعد جڑواں شہروں کی احتساب عدالتوں میں ریفرنسز دائر کئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق نیب جعلی اکاؤنٹس کیس میں 16ریفرنسز دائر کرنے پر غور کر رہا ہے۔ حتمی فیصلہ عرفان نعیم منگی کی تحقیقات کی روشنی میں کیا جائے گا۔
جعلی اکاؤنٹس تحقیقات