قابل اعتراض تصاویر کیس، وکلاء بحث کیلئے آج عدالت طلب
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے لڑکی سے دوستی کرکے قابل اعتراض تصاویر بنانے کے کیس میں ملزم وقار احمد قریشی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت آج 22جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کر لیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج ظفریاب چدھڑ نے کیس پر سماعت کی،ملزم وقار احمد قریشی کے خلاف ایف ائی اے سائبر کرائمز سرکل نے مقدمہ درج کررکھاہے،ملزم پر شکیلہ نامی لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر شوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے ۔