نارنگ منڈی،دوڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 7ڈاکو گرفتار

نارنگ منڈی،دوڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 7ڈاکو گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نارنگ منڈی (نامہ نگار) پولیس نے کالاخطائی روڈ پر کامیاب چھاپے مار کر دو ڈکیت گینگز کے سرغنہ سمیت 7ڈاکوؤں کو لاکھوں روپے نقدی اور بھاری اسلحہ سمیت گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے پولیس کی اس بڑی کارووائی پر علاقہ کے عوام کا خراج تحسین ایس ایچ او کے حق میں نعرے جبکہ ڈی پی او شیخوپورہ نے پولیس پارٹی کو شاباش دی اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا بتایا جاتا ہے کہ ایس ایچ او مہر رب نواز کو خفیہ اطلاع ملی کے علی نواز ڈکیت گینگ کالاخطائی کے قریب ڈکیتی کی واردات کی نیت سے چھپا ہوا ہے جس پر پولیس پارٹی نے فوری طور پر ڈاکوؤں کا گھیراؤ کیا تو انہوں نے پولیس پر فائر کھول دیا تاہم پولیس کے جوانوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر سرغنہ علی نواز، فیاض ،بلال،اعجازاور عبادت سکنہ کالاخطائی کو بھاری اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ اور ان سے ایک لاکھ 75ہزار نقدی ،موبائل فون ، 70موٹر سائیکل اور تین پستول سینکڑوں گولیاں بر آمد کر لیے ملزمان نصف درجن وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے اور تمام کا تعلق کالاخطائی گاؤں سے ہے جبکہ دوسرے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے بلاول اور عابد کو گرفتار کر کے 8لاکھ روپیہ نقدی اور بھاری اسلحہ بر آمد کر لیا ہے بلاول 36وارداتوں میں پنجاب کے مختلف اضلاع کی پولیس کو مطلو ب تھا جبکہ عابد 7وارداتوں میں مطلوب تھابعض ملزمان کی عمریں 17سال کے لگ بھگ ہیں

مزید :

علاقائی -