شیخوپورہ ۔ملزمان کی فائرنگ کے باعث بیوی جاں بحق ،خاوند زخمی

شیخوپورہ ۔ملزمان کی فائرنگ کے باعث بیوی جاں بحق ،خاوند زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیخوپورہ(بیورورپورٹ)تھانہ بھکھی کے علاقہ مہمونوالی میں دو افراد کی فائرنگ کی زد میں آ کربیوی موقع پر جانبحق جبکہ خاوند شدید زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گیا۔شدید زخمی شخص کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ منور اور قمر نامی ملزمان نے گھر میں سوئے ہوئے افراد پر فائرنگ کی۔ جس کی زد میں آ کر خاتون خانہ نصرت بی بی موقع پر دم توڑ گئی جبکہ اس کا خاوند قطب شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں پر اس کی حالت تشویشناک بیان کی جا رہی ہے واضع رہے کہ فائرنگ کرنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے جس بارے تھانہ بھکھی پولیس مصروف تفیش ہے

مزید :

علاقائی -