نارنگ منڈی ، قتل کے تینوں ملزمان آلہ قتل سمیت گرفتار

نارنگ منڈی ، قتل کے تینوں ملزمان آلہ قتل سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نارنگ منڈی (نامہ نگار)نارنگ منڈی پولیس نے چند روز میں اندھے قتل کا سراغ لگا لیا بتایا جاتا ہے کہ نواحی گاؤں جے سنگ والا کے ملزمان عدنان، ذیشان اور طلحہ نے غیرت کے نام پر اپنے ہی گاؤں کے اسجد عرف فضلو کو قتل کرنے کے بعد اس کی نعش کو سرحدی گاؤں چکرالی کے کھیتوں میں لے جا کر پرالی کے ڈھیر پر پھینک کر آگ لگا دی جس کے باعث نعش بُری طرح جل کر کوئلہ بن گئی تاہم پولیس نے کارووائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ہے جبکہ ملزمان نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -