لاہور کی سڑکوں اورسیوریج سسٹم کی مرمت کیلئے فریقین کو نوٹس

لاہور کی سڑکوں اورسیوریج سسٹم کی مرمت کیلئے فریقین کو نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے لاہورکی سڑکوں اورسیوریج نظام کی مرمت کے لئے دائر درخواست سماعت پرپنجاب حکومت اورڈی سی لاہور سمیت دیگر مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے محمد فواد اے مغل ایڈووکیٹ کی درخواست پرسماعت کی،درخواست میں پنجاب حکومت،ڈی سی،واسااورٹیپا سمیت دیگرکو فریق بنایاگیاہے ،درخواست گزار کا موقف ہے کہ لاہور کی اکثروبیشتر سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکارہیں،سڑکیں خستہ حال ہونے سے حادثات اور ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے ،ٹیپا سڑکوں کی مرمت کی ذمہ داری محکمہ سی اینڈ ڈبلیو پرڈال رہی ہے،بند روڈاورگلشن روای سڑکوں کی حالت زارانتہائی ناگفتہ بہہ ہے،پنجاب حکومت، محکمہ سی اینڈ ڈبلیوکو سڑکوں اور سیوریج نظام کی مرمت کا حکم دیا جائے۔
سیوریج سسٹم؍نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -