سعودی حکومت نے137پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا
اسلام آباد(آن لائن) سعودی حکومت نے 137 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا، خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر ایف آئی اے نے دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز سعودی حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم137پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کر دیا بے دخل کیے جانے والے پاکستانی خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے ایئرپورٹ پر ایف آئی اے اور امیگزیشن حکام نے دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد تمام افراد کو گھروں کو جانے کی اجازت دے دی۔
سعودی حکومت