ساہیوال واقعہ آسانی سے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ،عبدالغفور حیدری
اسلام آباد(صباح نیوز)جمعیت علما ء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ ساہیوال واقعہ کو آسانی سے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ، حکومتی ناکامی اس سے بڑھ کر کیا ہوسکتی ہے کہ وہ اب تک ایک واضح موقف نہیں دے سکی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کیا، ہم ایوان بالا میں فاتحہ خوانی اور افسوس کیلئے رہ گئے ہیں اس ایوان سے ایک موثر آواز آنی چاہیے، جرائم پیشہ لوگوں کو سی ٹی ڈی میں بھرتی کیا گیا ہے ،کن اداروں کے کہنے پہ یہ کارروائی کی گئی اسکی تحقیقات سامنے لائی جائے ، واقعہ کی صرف مذمت کافی نہیں،لازمی ہے کہ سینیٹ سے ٹھوس اقدام اٹھانے چائیے۔
عبدالغفور حیدری