چیف جسٹس ہزاروں پراپرٹی ڈیلرز کے بے روزگار ہونے کا نوٹس لیں،سردار مائیکل فارس سرویا

چیف جسٹس ہزاروں پراپرٹی ڈیلرز کے بے روزگار ہونے کا نوٹس لیں،سردار مائیکل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ڈی ایچ اے کے سینئر پراپرٹی ڈیلرز اور آل پاکستان غربا پارٹی کے چےئرمین سردار مائیکل فارس سرویا نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان آصف سعید کھوسہ سے ہزاروں پراپرٹی ڈیلرز کے بے روزگار ہونے اور سینکڑوں دفاتر بند ہونے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پراپرٹی کا شعبہ سب سے زیادہ ریونیو دینے والا شعبہ ہے ،لاکھوں خاندان اس کاروبار سے وابستہ ہیں ،گزشتہ حکومت نے بغیر کسی مشاورت کے بے تحاشا ٹیکسز نافذ کیے ،موجودہ حکومت بھی گزشتہ حکومت کے ٹیکسز کو کم کرنے کے لیے تیار نہیں جس کی وجہ سے دفاتر دھڑا دھڑ بند ہو رہے ہیں،حکومت نے بے روزگار غریب افراد کے لیے ماہانہ معاوضہ کا کا اعلان کرے یا جولائی2016ء میں مسلط کیے گئے ٹیکسز واپس لے۔
نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -