نیول چیف کی کمانڈر بحرین نیشنل اور کوسٹ گارڈز سے ملاقاتیں ،پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد/مناما (این این آئی)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباس نے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ ز او کمانڈر بحرین کوسٹ گارڈ سے ملاقاتیں کیں جس میں پیشہ وارانہ امور اور باہمی بحری اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پیر کو پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بحرین کا سرکاری دورہ کیا اس موقع پر مناما میں رائل بحرین نیول فورس ہیڈ کوارٹرز آمد پررائل بحرین نیول فورسز کے سربراہ نے سربراہ پاک بحریہ کا استقبال کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کو اس موقع پر روایتی انداز میں سلامی پیش کی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بعدازاں پاک بحریہ کے سربراہ نے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈز اور کمانڈربحرین کوسٹ گارڈ سے بھی ملاقاتیں کیں ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کی کمانڈر رائل بحرین نیول فورسز سے ملاقات میں پیشہ ورانہ امور اور باہمی بحری اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم اور کارگردگی بشمول پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پیٹرول کے اقدام پر بھی روشنی ڈالی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے فروری 2019 میں پاکستان کی جانب سے کراچی میں منعقد کی جانے والی کثیرالملکی بحری مشق امن 19 کے متعلق کمانڈر رائل بحرین نیول فورس کو بریف کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر رائل بحرین نیول فورس نے خطے میں بحری امن و استحکام کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار اور خدمات کو سراہا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دیگر ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دفاعی اور سکیورٹی اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات میں مضبوطی اور استحکام کا باعث ہوگا۔
ایڈمرل ظفر محمود عباس