پاکپتن ،مخالفین کی فائرنگ سے پیشی پر آئے 2بھائیوں سمیت 3افراد ہلاک

پاکپتن ،مخالفین کی فائرنگ سے پیشی پر آئے 2بھائیوں سمیت 3افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاک پتن (نامہ نگار ) تاریخ پیشی پر آئے ہوئے دو بھائیوں پر مخالفین کی فائرنگ سے وکیل کے منشی سمیت تینوں موقعہ پر جاں بحق مخالفین نے حملہ احاطہ کچہری کے اندر کیا قتل ہونیوالے دونوں بھائی ابراہیم ملکانہ اور افراہیم ملکانہ پاک پتن میں خوف اور دہشت کی علامت تھے ان پر قتل اغوا اور ڈکیتی کے درجنوں مقدمات تھے یہ بھتہ لینے میں بھی مشہور تھے مخالفین کی فائرنگ سے انکے وکیل کا منشی یوسف بھی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا لاشیں احاطہ کچہری کے اندر موجود ہیں پولیس واقعہ کے بعد فوری موقع پر نہ پہنچ سکی جبکہ وقوعہ سے چند میٹر کے فاصلے پر پولیس کی چیک پوسٹ اور چند سو گز کے فاصلے پر متعلقہ تھانہ فرید نگر موجود ہے مخالفین فائرنگ کر کے فرار ہوگئے ڈسٹرکٹ باراایسوسی ایشن کی طرف سے منشی کی ہلاکت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے ہڑتال کا اعلامیہ جاری کردیا جس میں کچہری کی موثر سیکورٹی کا مطالبہ کیا گیا ہے قتل ہونے والے دونوں بھائی قتل ڈکیتی اور اغوا کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر تھے پولیس کے مطابق ان کے خلاف اغوا قتل ڈکیتی زیادتی اور بھتہ خوری کے 70 مقدمات رجسٹرڈ تھے۔
قتل

مزید :

صفحہ آخر -