ساہیوال کے اندوہناک واقعہ پر پوری قوم رنجیدہ ہے ، حمزہ شہباز

ساہیوال کے اندوہناک واقعہ پر پوری قوم رنجیدہ ہے ، حمزہ شہباز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ساہیوال کے اندوہناک واقعہ پر پوری قوم رنجیدہ ہے ۔ ویڈیو میں فائرنگ کی آواز سنی گئی بس کے مسافر باقاعدہ گفتگو کرتے رہے۔ بار بار حکومتی موقف تبدیل ہورہاتھا کبھی معصوم لوگوں کو اغوا کار تو کبھی دہشت گرد کہاگیا۔ اس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے قوم حقائق جانناچاہتی ہے۔ جس طرح پولیس اہلکار کار سے بچوں کو نکالتے ہیں 14 سال کی بچی دیکھتی ہے کس طرح گولیوں سے ان کے والدین کو نشانہ بنایاگیا۔ انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی دہشت گردی پر بند باندھنے کیلئے بنائی گئی لیکن محافظ قاتل بن گئے۔ ہمسائے کہتے ہیں کہ مقتول شادی پر جارہے تھے ۔ ایک بچے نے اپنے باپ کو گولیوں نشانہ بنتے دیکھا ہے یہ ڈراؤناخواب ساری زندگی انہیں ستائے گا۔ یتیمی کاسایہ زندگی بھررہے گا یہ بہت بڑا امتحان ہوتاہے۔سانحہ ساہیوال پر پربہت تشویش ہے۔ انسانی پہلو پر بات کررہاہوں سب کے دل ہیں حکومت میں بیٹھے لوگوں کو بھی تشویش ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم نے بہت سی جے آئی ٹی رپورٹ دیکھی ہیں جوڈیشل کمیشن بنے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو ۔ اگر آج ذمہ داروں کا تعین نہیں ہو گا تو لواحقین روز مریں اور جئیں گے اپنے پیاروں کی جدائی کے احساس کو ہر روز محسوس کریں گے۔
حمزہ شہباز