شیر گڑھ ،ویلج کونسل 1 یوسی لوند خوڑ کیلئے عبوری ناظم منتخب
شیرگڑھ(نامہ نگار) ویلج کونسل 1یوسی لوند خوڑ کے عبوری ناظم کا چناؤ ہوگیا بہادر سیدعبوری ناظم منتخب ہوگیا پیر کے روز ویلج کونسل نمبر 1یوسی لوندخوڑ کے ناظم کے دفتر میں باقاعدہ طور پر سابق ناظم مرحوم ملک میر علی خان کی موت کی صورت میں خالی ہونے والے ناظم کی نشست پر عبوری ناظم کے انتخاب کے سلسلے میں ویلج کونسل کا اجلاس منعقد کیاگیا اجلاس میں حیدرزمان غوری اور بہادر سید نے ناظم کے انتخاب کے لئے باقاعدہ طور پر کاغذات نامزدگی جمع کئے تھے جبکہ بعد میں حیدرزمان غوری نے اپنے کاغذات واپس لینے کی صورت میں بہادر سید بلا مقابلہ اتفاق رائے سے ویلج کونسل نمبر 1کے عبوری ناظم منتخب ہوگئے انتخابات کے اس مرحلے کی نگرانی لوکل گورنمنٹ کے پراگس افیسر آیاز خان اور سپر وائزر وصال خان نے کی اس سے قبل آیاز خان نے دو نومنتخب کونسلروں ثمین خان اور سیف الرحمان سے باقاعدہ طور پر حلف لیا اس موقع پر ویلیج 2کے ناظم نیاز حسین، فیاض علی خان خٹک ، ملک سبز علی خان اور ممتاز صحافی افسر علی خان آف لوندخوڑبھی موجود تھے جبکہ نومنتخب عبوری ناظم نے اپنے انتخاب کے فوراََ بعد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ویلج کونسل کو اتفاق اور اتحاد سے چلاؤں گا اور ویلج کونسل کے عوام کا بلا امتیاز خدمت کا سلسلہ اپنے کونسلروں کو ساتھ لے کر جاری رکھوں گا