محروم طبقات کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے : محمد اشتیاق ارمڑ

Jan 22, 2019


پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات و ماحولیات اور جنگلی حیات محمد اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت معاشرے کے محروم طبقات کو سہولیات کی فراہمی اور عوامی فلاح وبہبود کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے لئے ہر قربانی دینے کوتیارہیں اور سماجی شعبے کی بہتری اولین ترجیحی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرووا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ موجودہ حکومت کو اس کی بہتر کار کردگی کی بنیاد پر دوبارہ اقتدار ملا تھے اور حکومت کی اچھی کارکردگی کی واضح مثال مختلف اداروں میں اصلاحات اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے تعلیم و صحت آبنوشی و مواصلات کے شعبوں ترقیاتی سکیمیں شروع کرنا ہے جب سے نہ صرف لوگوں کی مشکلات میں کمی واقع ہو گی بلکہ پسماندہ اور نظر انداز علاقے ترقی بھی کر سکیں گے۔ اشتیاق ارمڑنے کہا کہ صوبے میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے سنجیدگی سے عملی اقدامات شروع کر د ےئے گئے ہیں انہوں نے کہا سونامی پلانٹش جنگلات کی تحفظ اور فروغ میں ایک مثبت پیش رفت ہے اس ضمن میں صوبہ بھر کے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جنگلات قومی دولت ہے اسلیئے جنگلات کی حفاظت بھی ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے

مزیدخبریں