بارش کے پانی کی نکاسی کو یقینی بنائیں، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی(اسٹاف رپورٹر )وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ بارش کے پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے۔گزشتہ روز کراچی میں ہونے والی تیز بارش کے بعد وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی کو ہدایت جاری کی کہ بارش کے پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ڈپٹی کمشنر اپنے ضلع میں عوام کی سہولت کے حوالے سے کام کریں۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کے لیے ٹریفک پولیس عوام کی سہولت کا خیال رکھیں۔دوسری جانب مراد علی شاہ نے وزیر بلدیات سعید غنی کو بلدیاتی عملے کو سڑکوں کی صفائی ستھرائی کا کام شروع کروانے کی بھی ہدایت جاری کردی۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بجلی کا کرنٹ لگنے کے واقعات پر بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا۔