چارسدہ میں جماعت اسلامی کا سانحہ ساہیوال کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

چارسدہ میں جماعت اسلامی کا سانحہ ساہیوال کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ(بیرو رپورٹ) سانحہ ساہیوال کے خلاف اسلامی جمعیت طلباء نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے واقعہ کے فوری انکوائری کے بعد ملزمان کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے ،ملزمان کے خلاف فوری کاروائی عمل میں نہ لائی گئی تو ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرینگے ۔تفصیلات کے مطابق اسلامی جمعیت طلباء نے سانحہ ساہیوال کے خلاف چارسدہ پریس کلب کے سامنے نسیم اللہ شاہین کی صدارت میں احتجاجی مظاہرہ کیا،جس میں طلباء سمیت عام شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ،اس موقع پر مظاہرین نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر پنجاب حکومت سے واقعہ کی غیر جانبدار انکوائری کرنے اور ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔اس حوالے سے مظاہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر ملزمان کو قرار واقعہ سز نہ دیئے گی تواسلامی جمعیت طلباء ملک بھر مین احتجاجی تحریک شروع کرے گی۔