ٹانک ،گیس کم پریشر او ر بندش سے گھروں کے چولھے ٹھنڈے پڑ گئے
ٹانک(نمائندہ خصوصی)ٹانک میں آئے روز گیس کے صفر پریشر اور بندش نے شہریوں کی چیخیں نکال کر رکھ دیں ہیں جس کی وجہ سے گھریلوں خواتین کوخانہ داری کے معاملات چلانے میں شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ خواتین لکڑیاں اور دیگر ذرائع استعمال میں لانے پر مجبور ہیں گیس کے پریشر کی کمی کے حوالے سے محلہ میدان سمیت دیگر محلہ جات کے شہریوں نے شدید بر ہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ تو ٹانک میں اندسٹریز ہیں اور نہ بڑے بڑے کار خانے پھر بھی ٹانک شہر میں آئے روز صبح ناشتہ کے وقت اور دن تین بجے کے بعد کے بعد یا تو گیس بند کر دیا جاتا ہے یا پھر اسکا پریشر صفر پر کر دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے گیس کے چولہے ٹھنڈے پڑ جاتے ہیں اور خواتین کو لکڑیاں جلا کر کام چلانا پڑتا ہے لیکن محکمہ سوئی گیس لمبی تان کر سو گئی ہے اس حوالے سے شہری معظم ،جمشید ،عرفان ،شکیل ،یوسف ،کفایت ،منور اور دیگر کا کہنا تھا کہ اگر محکمہ سوئی گیس نے اپنی اس روش کو نہ بدلا اور گیس کے پریشر اور بندش سے باز نہ آئے تو ہم اہل محلہ مجبور ہو کر گیس کے میٹر احتجاجا اتار کر واپس سوئی گیس کے دفتر میں جمع کرا دیں گے انہوں وزیر اعظم پاکستان عمران خان ،وفاقی وزیر پیٹرولیم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹانک کی گیس کی بندش اور پریشر کی کمی کا سختی سے نوٹس لیا جائے ۔