جماعت اسلامی ملک میں عدل و انصاف کا نظام قائم کرنا ہے،حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی ملک میں عدل و انصاف کا نظام قائم کرنا ہے،حافظ نعیم الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر )آپ ؐ کو اقامت دین کا مشن دیا گیا تھا وہی پوری امت کا مشن ہے۔جماعت اسلامی اسہی مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔اسلام ایک نظام کا نام ہے، یہ نظام عدالت، معیشت، معاشرت سمیت انسانی زندگی کے اجتماعی اور انفرادی کرداروں اور نظاموں کا احاطہ کرتا ہے۔اس نظام کو نافذ کئے بغیر ایمان کی تکمیل ممکن نہیں۔یہی وجہ ہے کہ جماعت اسلامی انتخابی عمل میں حصہ لیتی ہے۔جماعت اسلامی کا مطمع نظر ظلم کے نظام کو مٹا کر عدل و انصاف کا نظام قائم کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی کراچی حافط نعیم الرحمان نے اجتماع امیدوارن رکنیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کی رکنیت کے لیے خود کو پیش کرنے والے خوش قسمت لوگ ہیں جو آج کے معاشرے میں اقامت دین کے کام کے لئے نکل کھڑے ہوئے ہیں۔جماعت اسلامی معاشرے میں افراد کو زندگی کا شعور دے رہی ہے۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عبوری ناظم تربیت جماعت اسلامی ضلع غربی عارف خان نے کہا کہ دستور جماعت اسلامی کے ماخذات قرآن اور سنت رسول ہے۔امیدواران رکنیت دستور کو اپنی زندگی کا دستور بنالیں۔اجتماع سے کا پہلا سیشن درس قرآن مولانا شعیب، دوسرا سیشن درس حدیث مولانا کاشف جبکہ تیسرا سیشن گروپ ڈسکشن خالد زمان شیخ نے کروایا جس کے بعد عارف خان اور حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کیا۔