خیبر ،پک اپ کھائی میں گرنے سے 1 جاں بحق ،2 زخمی
ضلع خیبر(بیورورپورٹ)ضلع خیبر،لنڈیکوتل میں پک آپ کھائی میں گرنے سے ایک جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ،تحصیل لنڈیکوتل کے دور افتادہ علاقہ بازار ذخہ خیل سے آنے والی پک آپ زیڑے کے پہاڑی میں گہری کھائی میں گر گئی جس سے ایک شخص انوار ولد یار عالم موقع پر جاں بحق ہوگیاجبکہ دو افراد رفیق خان ولد ارباب اور عبد المنان ولد ملا خیل ساکنان بازار ذخہ خیل شدید زخمی ہوئے جن کوابتدائی طبعی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال لنڈیکوتل منتقل کر دیا اور بعد میں دونوں زخمیوں علا ج معالجہ کے بعد فارغ کر دیا گیا