بٹ خیلہ ،بونیر سے چوری شدہ موٹر کار برآمد ،مالک کے حوالے

بٹ خیلہ ،بونیر سے چوری شدہ موٹر کار برآمد ،مالک کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ )محکمہ ایکسائز مالاکنڈکے اہلکاروں نے ناکہ بندی کے دوران بونیزسے چوری شدہ موٹرکاربرامدکرکے مالک کوحوالے کردیاملک کے جانب سے ایکسائز عملہ کے لئے نقدانعام کااعلان۔تفصیلات کے مطابق15/09/2018کوبونیر سے موٹرکارنمبررجسٹریشنAD1842نصراللہ ولد زیب سے چوری ہواتھامحکمہ ایکسائز مالاکنڈکے انسپکٹر وارث خان نے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈٹیکسین نارکاٹیکس کنٹرول مالاکنڈریجن حیات وزیرکے خصوصی ہدایت پرپل چوکی کے مقام پرناکہ بندی کرکے مذکورموٹرکار کوبرامدکرکے ملززم حیدرعلی ولد لیاقت سکنہ حیات آبادکے خلاف مقدمہ درج کرکے موٹرکارکومالک کے حوالے کردیادریں اثناء موٹرکارکے مالک نے بہترین کارکردگی اورگاڑی برامدکرنے پرایکسائز کے انسپکٹروارث خان اوردیگرعملہ کوبیس ہزارروپے کے نقدانعام دیدیاانہوں نے توقع ظاہرکی کہ وہ ائندہ کیلئے بھی جرائم پیشہ عناصرکے خلاف قانونی کاروائی کریں گے اورعوام اس مہم میں ان کے ساتھ ہونگے۔