سعودی عرب سے اس ہفتے مزید ایک ارب ڈالر ملنے کا امکان

سعودی عرب سے اس ہفتے مزید ایک ارب ڈالر ملنے کا امکان
سعودی عرب سے اس ہفتے مزید ایک ارب ڈالر ملنے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظبی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 3 ارب ڈالر کے پیکیج پر دستخط آج ہوں گے جبکہ دوسری جانب سعودی عرب سے بھی پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط اسی ہفتے ملنے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی ” جیونیوز “ نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ معاہدے پر دستخط کی تقریب ابو ظبی میں ہوگی اور معاہدے کے بعد 3 ارب ڈالر 3 قسطوں میں پاکستان کو فراہم کیے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط اسی ہفتے ملنے کا امکان ہے جبکہ سعودی عرب سے بھی پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط اسی ہفتے ملنے کا امکان ہے۔سعودی عرب سے معاشی پیکیج کے تحت پاکستان کو دو قسطوں میں ایک ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ ابوظبی کے ولی عہد نے گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں پاکستان کے لیے معاشی پیکیج کے اعلان کی توقع تھی تاہم دورے میں اس قسم کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

مزید :

قومی -