ساہیوال واقعہ، ڈرائیور ذیشان اپنی بیٹی کو کس چیز کی تعلیم دلوانا چاہتا تھا؟ معصوم بیٹی نے بھی اپنے والد کی خواہشات بتا دیں
لاہور (آن لائن) سانحہ ساہیوال میں قتل کئے جانے والے کار ڈرائیور ذیشان کی بیٹی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد کو بابا کہتی تھی اس کے بابا بہت اچھے انسان تھے اور وہ اسے ڈاکٹر بنانا چاہتے تھے۔ متاثرہ ڈرائیور کی بیٹی کے مطابق ا سکے بابا ساہیولا جاتے ہوئے بتاکرگئے کہ وہ اپنے دوست خلیل کے چھوٹے بھائی کی شادی پر جارہے ہیں۔ اسی لئے اس کے والد ذیشان اور ہمسائے خلیل کی فیملی ایک ہی کار میں سوار ہوکر ساہیوال گئے تھے۔
یاد رہے کہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے ایک گاڑی پر فائرنگ کرتے ہوئے چار افراد کو قتل کر دیا تھا جس کے بعد جے آئی ٹی بنائی گئی جو کہ تحقیقات کر رہی ہے ، جے آئی ٹی آج شام پانچ بچے وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں رپورٹ پیش کرے گی۔