ڈاکٹروں نے مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ آپ بھی جان کر گھبرا جائیں گے

ڈاکٹروں نے مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ آپ بھی جان کر ...
ڈاکٹروں نے مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ آپ بھی جان کر گھبرا جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع رائے بریلی میں ڈاکٹروں نے لاپرواہی سے زخمی نوجوان کی پینٹ کے اوپر سے ہی پلاسٹر چڑھا دیا۔ اس واقعہ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد محکمہ میں کھلبلی مچ گئی۔بھارتی خبررساں ادرے کے مطابق شیلندر کمار موٹر سائیکل سے جا رہا تھا کہ لکھنئو ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث اس کی موٹر سائیکل بے قابو ہوکر ٹریکٹر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے راہگیروں نے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پینٹ کے اوپر سے ہی پلاسٹر چڑھا کر ضلعی ہسپتال منتقل کرا دیا۔