کتنے پاکستانی ایڈز کے مرض میں مبتلا ہیں؟ خوفناک رپورٹ آگئی

کتنے پاکستانی ایڈز کے مرض میں مبتلا ہیں؟ خوفناک رپورٹ آگئی
کتنے پاکستانی ایڈز کے مرض میں مبتلا ہیں؟ خوفناک رپورٹ آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں ایک اندازہ کے مطابق ایڈز کے مریضوں کی مجموعی تعداد ڈیڑھ لاکھ رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد25,220 ہے۔

وزرات برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کے ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 2,616 ہے اورپنجاب میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 11,396جبکہ سندھ میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 8,070۔ادھرخبیرپختونخوا میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 2,370 اور بلوچستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 768 ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں ایڈز کا علاج سنٹر ہے جبکہ راولپنڈی میں ایڈز کے علاج کیلئے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال اور بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال میں سنٹرز ہیں۔اسی طرح ایڈز کے علاج کیلئے پنجاب میں اٹھارہ ایڈز کے علاج کیلئے مختلف ہسپتالوں میں سنٹرز بنائے گئے ہیں۔

اسی طرح سندھ میں ایڈز کے علاج کیلئے آٹھ میڈیکل سنٹرز ،خبیر پختونخوا کے مختلف ہسپتالوں میں تین سنٹرز، بلوچستان کے مختلف ہسپتالوں میں دو سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔