ساہیوال واقعہ، سی ٹی ڈی کے کتنے اہلکار گرفتار ہیں ؟ جے آئی ٹی کے سربراہ نے حیران کن انکشاف کر دیا

ساہیوال واقعہ، سی ٹی ڈی کے کتنے اہلکار گرفتار ہیں ؟ جے آئی ٹی کے سربراہ نے ...
ساہیوال واقعہ، سی ٹی ڈی کے کتنے اہلکار گرفتار ہیں ؟ جے آئی ٹی کے سربراہ نے حیران کن انکشاف کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساہیوال ( ڈیلی پاکستان آن لائن )ساہیوال واقعہ میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے ایک پورے خاندان کو گولیاں مار کر ختم کر دیا ہے جس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی نے ساہیوال میں جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور شواہد اکھٹے کیے ۔
تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی کے سربراہ اعجاز شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی ٹی ڈی کے چھ اہلکار زیر حراست میں ہیں ، زیرحراست اہلکاروں کاتعلق سی ٹی ڈی ساہیوال سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4 عینی شاہدین کے بیان قلمبند کر لیے ہیں ، سانحہ ساہیوال کاہرپہلو سے جائزہ لیاجارہاہے۔ ان کا کہناتھا کہ اتنے بڑے واقعہ کی رپورٹ جلدی مکمل نہیں ہوسکتی، کوشش کریں گے شام 5بجے تک رپورٹ مکمل کرلیں ۔

مزید :

قومی -