”رات بھر جام سے جام ٹکرائے گا“ مفتی عبدالقوی، خوبرو خواجہ سراءاور ٹک ٹوک کا تڑکا، نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف مذہبی سکالر مفتی عبدالقوی نے بھی ’ٹک ٹوک‘ پر انٹری دیدی اور ایک خواجہ سراءکیساتھ ان کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے جس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بھارتی گانا چل رہا ہے کہ ’رات بھر جام سے جام ٹکرائے گا۔‘ خوبرو خواجہ سراءمفتی عبدالقوی کیساتھ گفتگو بھی کر رہا ہے جبکہ ان کے کندھے پر تھوڑی ٹکا کر ایک خوبصورت پوز بھی بناتا ہے تاہم مفتی عبدالقوی کی باڈی لینگوئج دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ تصویر بنوانے کے انداز میں کھڑے ہیں اور ویڈیو بنائے جانے سے لاعلم ہیں۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ اس حوالے سے مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ خواجہ سراءنے گزشتہ روز اسلام آباد میں ان کیساتھ تصاویر بنوائی تھیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل ماڈل و اداکارہ قندیل بلوچ مرحوم کیساتھ بھی ان کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز منظرعام پر آئی تھیں جس کے بعد خوب واویلا ہوا تھا اور مفتی عبدالقوی کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔