وزیراعظم عمران خان کی امیر قطر کے ساتھ ون آن ون ملاقات

وزیراعظم عمران خان کی امیر قطر کے ساتھ ون آن ون ملاقات
وزیراعظم عمران خان کی امیر قطر کے ساتھ ون آن ون ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورہ پر قطر میں موجود ہیں جہاں ان کی قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے ساتھ ون آن ون ملاقات ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور امیر قطر کے درمیان ملاقات میں پاک قطر دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت اور سرماریہ کاری کے امور پر بات چیت کی گئی۔امیر قطر نے وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔
اس سے قبل دیوان امیری پہنچنے پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیراعظم عمران خان کا شاندار استقبال کیا۔اس موقع پر وزیراعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ون آن ون ملاقات کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوگی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان گذشتہ روز قطر کے دو روزہ دورے پر دوحہ پہنچے تھے، جہاں ان کی قطری ہم منصب عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقات ہوئی، جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ قطری وزیراعظم نے وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -