قومی کرکٹ ٹیم ایک بار پھر لڑکھڑا گئی،محض 92سکور پر اتنے کھلاڑی پویلین لوٹ گئے کہ آ پ کے بھی غصے کی انتہا نہ رہے گی
ڈربن (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے جس نے 30 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈربن میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو صرف 15 کے مجموعی سکور پر ہی قومی ٹیم کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا اور امام الحق صرف 5 رنز بنا کر کاگیسو ربادا کی گیند پر فیہلوک وائیو کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ پاکستان کے دوسرے آوٹ ہونے والے کھلاڑی بابراعظم ہیں جو صرف 12 رنز بنا پائے اور ربادا ہی کی گیند پر فیہلوک وائیو کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔
پروفیسر محمد حفیظ بھی زیادہ دیر کریز پر ٹھہر نہ سکے اور صرف 58 کے مجموعی سکور پر ہی 9 رنز بنا کر فیہلوک وائیو کی گیند پر کپتان ڈوپلیسی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ فخر زمان کی مزاحمت کی زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکی اور مجموعی سکور میں بغیر کسی اضافے کے وہ بھی 26 رنز بنا کر اولیور کی گیند پر ملر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔طلعت حسین 2سکور اور شاداب خان 18سکور بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ اس وقت ٹیم کا مجموعی سکور 92تھا ۔
واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ آج کے میچ کیلئے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے عماد وسیم اور عثمان خان شنواری کی جگہ حسین طلعت اور شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، شاداب خان، فہیم اشرف، حسین طلعت، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی شامل ہیں۔