”بڑی ہی دردناک بات ہے کہ انہیں ایک مہینہ جنوبی افریقہ میں ہو گیا ہے مگر ابھی تک۔۔۔“ میچ کے آغاز میں ہی قومی بلے بازوں نے ایسا کام کر دیا کہ کیوین پیٹرسن بھی ’چیخنے‘ پر مجبور ہو گئے

”بڑی ہی دردناک بات ہے کہ انہیں ایک مہینہ جنوبی افریقہ میں ہو گیا ہے مگر ابھی ...
”بڑی ہی دردناک بات ہے کہ انہیں ایک مہینہ جنوبی افریقہ میں ہو گیا ہے مگر ابھی تک۔۔۔“ میچ کے آغاز میں ہی قومی بلے بازوں نے ایسا کام کر دیا کہ کیوین پیٹرسن بھی ’چیخنے‘ پر مجبور ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈربن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل جاری ہے تاہم میچ کے آغاز میں ہی قومی بلے بازوں نے ایسا کام کر دیا ہے کہ پاکستانی تو کیا انگلینڈ کے سابق کھلاڑی کیوین پیٹرسن بھی ’چیخنے‘ پر مجبور ہو گئے ہیں۔
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو امام الحق کاگیسو ربادا کے باﺅنسر کا سامنا نہ کر سکے اور آﺅٹ ہو گئے جس کے بعد بابراعظم بھی شارٹ بال پر ہی آﺅٹ ہوئے جس پر کیوین پیٹرسن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”پاکستان کی پہلی وکٹ ایک مرتبہ پھر شارٹ گیند پر گری۔۔۔ یہ کیا بکواس ہے؟؟؟!!!! جنوبی افریقہ میں انہیں ایک مہینہ ہو گیا ہے اور یہ اب بھی شارٹ بال نہیں کھیل سکتے! بلے باز بہت ہی کمزور ہیں اور یہ معاملہ انتہائی دردناک ہے۔“

مزید :

کھیل -