54 سال کی عمر میں بھی جوان نظر آنے والی ماڈل نے جوان رہنے کا آسان ترین نسخہ بتادیا

54 سال کی عمر میں بھی جوان نظر آنے والی ماڈل نے جوان رہنے کا آسان ترین نسخہ ...
54 سال کی عمر میں بھی جوان نظر آنے والی ماڈل نے جوان رہنے کا آسان ترین نسخہ بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلوی سپرماڈل ایلے میکفرسن 54سال کی عمر میں بھی اپنی نوجوان شکل و شباہت کی وجہ سے خواتین کے لیے قابل رشک ہیں، جو ان سے اس دیرپا جوانی کا راز پوچھے بغیر رہ نہیں پاتیں۔ اب ایلے نے یہ راز دنیا کو بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ’مائنڈ باڈی گرین‘ نامی میگزین سے گفتگو کرتے ہوئے ایلے نے بتایا ہے کہ اس کی دیرپا جوانی اور صحت مند زندگی کا راز ناشتے کی ٹائمنگ ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ ”لوگ کہتے ہیں کہ ناشتہ کرنا انتہائی اہم ہوتا ہے اور میں اس بات سے اتفاق کرتی ہوں لیکن سوال یہ ہے کہ ناشتے کے لیے کون سا وقت سب سے زیادہ بہتر ہوتا ہے؟ میں نیند سے بیدار ہوتے ہی ناشتہ نہیں کرتی بلکہ اپنے دن کا آغاز گرم پانی اور لیموں سے کرتی ہوں اور ناشتہ بہتر دیر میں جا کر کرتی ہوں۔ میرے خیال میں یہی میری صحت مندی کا راز ہے۔“
ایلے کا کہنا تھا کہ ”ناشتے میں تاخیر کرنے سے میرے جسم اور نظام انہضام کو کچھ وقفہ اور آرام مل جاتا ہے۔ سائنسی اعتبار سے بھی یہ ثابت ہو چکا ہے کہ خود کو کچھ دیگر بھوکا رکھنے سے بلڈ شوگر متوازن رہتی ہے، انفلیمیشن کم ہوتی ہے اور جسم میں توانائی بڑھتی ہے۔ جب میں ناشتے سے قبل اپنے نظام انہضام کو اچھا خاصا آرام دیتی ہوں تو وہ ناشتہ اور کھانا ملنے پر بہترین کام کرتا ہے اور کھانا اچھی طرح ہضم ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ میں کھانے میں سبزیاں، مچھلی، انڈے، ویجی ٹیبل پاستہ، نٹ چیززیادہ لیتی ہوں اور دن میں دو سے تین لیٹر پانی لازمی پیتی ہوں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -