آئی سی سی ایوارڈ میلہ، کوہلی 6 ایوارڈ لے اڑے، گرین شرٹس ہاتھ ملتے رہ گئے

آئی سی سی ایوارڈ میلہ، کوہلی 6 ایوارڈ لے اڑے، گرین شرٹس ہاتھ ملتے رہ گئے
آئی سی سی ایوارڈ میلہ، کوہلی 6 ایوارڈ لے اڑے، گرین شرٹس ہاتھ ملتے رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کا ایوارڈ میلہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے لوٹ لیا۔ پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی آئی سی سی کے ایوارڈ کا مستحق قرار نہیں پایا۔
آئی سی سی کی جانب سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ علاوہ ازیں انہیں سال کا بہترین ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹر قرار دیا گیا ہے۔ ویرات کوہلی کو آئی سی سی کی جانب سے بہترین ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان کے علاوہ سر گارفیلڈ ٹرافی سے بھی نوازا گیا ہے۔ مجموعی طور پر کوہلی نے 6 ایوارڈ حاصل کیے ہیں۔ ویرات کوہلی کرکٹ کی تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جس نے ایک ہی وقت میں سر گارفیلڈ ٹرافی، ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کی ٹرافی حاصل کی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کو آئی سی سی سپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ انہیں یہ اعزاز بہترین کھیل پیش کرنے اور ایک اچھے انسان کے طور پر خود کو منوانے کے باعث دیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کے کھلاڑی آرون فنچ کی جانب سے ٹی 20 میچ کے دوران زمبابوے کے خلاف 172 رنز کی اننگز کھیلی گئی تھی جو انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ میں کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے انفرادی سطح پر بنایا گیا سب سے بڑا سکور تھا۔ آرون فنچ کی اس دھواں داراننگ کو پرفارمنس آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔بھارت کے نوجوان کھلاڑی رشبھ پنت کو ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -کھیل -