نوجوان ٹی وی اداکارہ کے ساتھ دو لوگوں کی مبینہ جنسی زیادتی

نوجوان ٹی وی اداکارہ کے ساتھ دو لوگوں کی مبینہ جنسی زیادتی
نوجوان ٹی وی اداکارہ کے ساتھ دو لوگوں کی مبینہ جنسی زیادتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں نوجوان ٹی وی اداکارہ کو دو مردوں نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ میل آن لائن کے مطابق اداکارہ نے ٹی وی کے لیے شوٹنگ کروانے کے ایک پارٹی میں حصہ لیا جس میں ٹی وی کے عملے کے اراکین شامل تھے۔ پارٹی میں منشیات کا بہت زیادہ استعمال کرنے کے باعث اداکارہ بے سدھ ہو گئی جس کے بعد ایک پروڈیوسر اور عملے کے ایک اور رکن نے اسے زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
اداکارہ اگلی صبح ہوش میں آئی تو اسے احساس ہوا کہ اس کے ساتھ زیادتی ہو چکی ہے جس پر وہ پولیس کے پاس چلی گئی اور ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کروا دی۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو انہوں نے جنسی زیادتی کا الزام مسترد کر دیا اور کہا کہ انہوں نے اداکارہ کی رضامندی کے ساتھ اس سے جنسی تعلق استوار کیا۔ تھیمز ویلی پولیس کے ترجمان کے مطابق ٹی وی کا باقی عملہ پولیس کے ساتھ تعاون کر رہا ہے اور ان میں سے اکثر نے زیادتی کے واقعے کی تصدیق کی ہے اور ملزمان کے خلاف گواہی دی ہے۔متاثرہ لڑکی بہت معروف اداکارہ ہے جو ایک رئیلٹی ٹی وی شو میں بھی شرکت کر چکی ہے۔تاہم پولیس کی طرف سے اس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -