سینئر صوبائی وزیر علیم خان کی خاموشی کے پیچھے طوفان چھپا ہواہے :تجزیہ کا رسہیل وڑائچ کا تہلکہ خیز انکشاف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)علیم خان وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف شکایات کا انبار لیکر وزیر اعظم عمران خان کے پاس گئے جس پر وزیر اعظم نے ان کو وزارت منصوبہ بندی کی اضافی ذمہ داری دیتے ہوئے کہا کہ ایک ٹیم کی طرح کام کریں ،علیم خان کی خاموشی کے پیچھے طوفان چھپا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اس بات کا انکشاف معروف تحزیہ کار سہیل وڑائچ نے اپنے کالم میں کیاہے ،تجزیہ کار کے مطابق پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کپتان عمران خان کی زبردست حمایت کے باوجود ٹیک آف نہیں کر پا رہے۔ اس وقت مسلم لیگ (ق) کے وزیر معدنیات عمار یاسر ناراض ہیں، سینئر صوبائی وزیرعبدالعلیم خان شکایات کا دفتر لے کروزیر اعظم کے پاس گئے جس پر عمران خان نے راجہ بشارت، عثمان بزدار اور علیم خان کو بلا کر صلح کروا دی اور علیم خان کو وزارتِ منصوبہ بندی کی اضافی ذمہ داری دے ڈال کر کہا کہ آپ ایک ٹیم کی طرح کام کریں۔ وزیراعظم کی ہدایت کے بعد علیم خان فی الحال خاموش ہو گئے، لیکن کیا وہ آئندہ بھی خاموش رہیں گے، فی الحال اس پر کچھ کہا نہیں جا سکتا لیکن اس خاموشی کے پیچھے طوفان چھپا ہوا ہے۔