پونے دو کروڑ روپے کی یہ گاڑی ہیلی کاپٹر پر اس طرح کہاں لیجائی جارہی ہے؟

پونے دو کروڑ روپے کی یہ گاڑی ہیلی کاپٹر پر اس طرح کہاں لیجائی جارہی ہے؟
پونے دو کروڑ روپے کی یہ گاڑی ہیلی کاپٹر پر اس طرح کہاں لیجائی جارہی ہے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویانا(مانیٹرنگ ڈیسک) کارساز کمپنی پورشے نے حال ہی میں اپنی سپورٹس کار کا نیا ماڈل ’پورشے 911کیریرا ایس‘ متعارف کروایا ہے تاہم اب تک یہ کار موٹرشوز ہی میں دیکھی جا رہی تھی۔ گزشتہ دنوں یہ کار پہلی بار شوز کے باہر ایسی جگہ دیکھی گئی کہ ہر دیکھنے والا دنگ رہ گیا۔ دی مرر کے مطابق یہ لگژری سپورٹس کار گزشتہ دنوں آسٹریا کے پہاڑی سلسلے میں دیکھی گئی جہاں اسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اٹھا کر سطح سمندر سے 5ہزار فٹ کی بلندی پر بنے ایک سیاحتی مقام تک پہنچایا گیا جہاں اس گاڑی کے مالک نے برف پر ڈرفٹنگ کے ایک مقابلے میں حصہ لیا۔
منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ہیلی کاپٹر نیچے آتا ہے اور نیچے موجود لوگ پیلے رنگ کی اس گاڑی کو رسوں کی مدد سے ہیلی کاپٹر سے باندھ دیتے ہیں۔ اس کے بعد ہیلی کاپٹر اوپر اٹھتا ہے اور بلندی پر اس خوبصورت مقام کی طرف بڑھ جاتا ہے اور گاڑی نیچے جھولتی جاتی ہے۔اس کے بعد ویڈیو میں اس سیاحتی مقام پر گاڑیوں کی ریس بھی دکھائی گئی ہے جس میں کئی دیگر لگژری گاڑیاں بھی شریک ہوتی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -