پاکستانی فلم میں کام کرنے والی بھارتی اداکارہ جس کے بارے میں آپ کو معلوم نہیں

پاکستانی فلم میں کام کرنے والی بھارتی اداکارہ جس کے بارے میں آپ کو معلوم نہیں
پاکستانی فلم میں کام کرنے والی بھارتی اداکارہ جس کے بارے میں آپ کو معلوم نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکارہ ادیتی سنگھ ان دنوں پاکستان میں خاصی خبروں میں ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ ایک اور پاکستانی فلم میں جلوہ گر ہونے جا رہی ہیں اور اس سلسلے میں پاکستان میں موجود ہیں۔ مینگوباز کے مطابق ادیتی سنگھ نے پاکستان میں اپنے کیریئر کی شروعات جاوید شیخ کی فلم ’وجود‘ سے کیں۔ اس فلم میں انہوں نے دانش تیمور کے مدمقابل مرکزی کردارنبھایا۔


ایک انٹرویو میں ادیتی سنگھ سے جب سوال کیا گیا کہ انہوں نے لالی ووڈ میں کام کرنے کا انتخاب کیوں کیا؟ تو ان کا کہنا تھا کہ ”میں خود کو محدود نہیں رکھنا چاہتی۔ میں سلمان خان کے ساتھ بھی کام کر چکی ہوں۔اب میں خود کو کسی ایک مخصوص انڈسٹری تک کیوں محدود رکھوں؟ اگر مجھے سکرپٹ اچھا لگتا ہے تو میں کہیں بھی کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔“
انٹرویو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ”کراچی کے لوگ بہت محبت کرنے والے اور آرٹ کے مداح ہیں۔ کراچی میں گھومنا، بالخصوص ساحل سمندر کی سیر میرے لیے ایسے ہی ہے جیسے میں ممبئی میں گھوم رہی ہوں۔ مجھے یہاں کی بریانی بہت پسند ہے۔ میں دو دریا جیسے پرہجوم علاقوں میں بھی جا چکی ہوں اور میں یہ لازمی کہوں گی کہ مجھے کراچی میں گھومتے ہوئے کسی بھی جگہ کسی بھی طرح کا خوف محسوس نہیں ہوا۔“

مزید :

تفریح -