سانحہ ساہیوال کی مزید تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنائے جانے کا امکان : اے آر وائی نیوز کا دعویٰ

سانحہ ساہیوال کی مزید تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنائے جانے کا امکان : اے آر ...
سانحہ ساہیوال کی مزید تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنائے جانے کا امکان : اے آر وائی نیوز کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ سانحہ ساہیوال کی مزید تحقیقات بنانے کیلئے جوڈیشل کمیشن بنائے جانے کا امکان ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے جے آئی ٹی رپورٹ پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ساہیوال واقعے کی مزید تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنائے جانے کا امکان ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عمران خان کو جے آئی ٹی کی رپورٹ سے آگاہ کریں گے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب جوڈیشل کمیشن بنانے کے حوالے سے وزیراعظم سے مشاورت بھی کریں گے۔ خیال رہے کہ اپوزیشن نے بھی سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیا تھا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -