جے آئی ٹی رپورٹ میں اہم ترین سیکیورٹی افسران پر بجلیاں گرا دی گئیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سانحہ ساہیوال کے معاملے پر بنائی گئی جے آئی ٹی رپورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ابتدائی رپورٹ پیش کر دی جس میں آئی جی سی ٹی ڈی محمد رائے طاہر سمیت دیگر افسران کو ہٹانے کی سفارش کی گئی ہے ۔تفصیل کے مطابق سانحہ ساہیوال پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں جے آئی ٹی کی جانب سے ابتدائی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پیش کی گئی ۔رپورٹ میں جے آئی ٹی نے سفارش کی کہ آئی جی سی ٹی ڈی محمد رائے طاہر ،ایڈیشنل آئی جی پنجاب اظہر حمید اور سی ٹی ڈی کے ڈی آئی جی بابر الپا کو ہٹانے کی سفارش کی گئی ہے ۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سانحہ ساہیوال مس مینجمنٹ کا نتیجہ ہے ،کمزور معلومات کے بنیاد پر جلد بازی میں کمزور آپریشن کیا گیا ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سانحہ ساہیوال میں جاں بحق خلیل اور اس کی فیملی بے گنا ہ ہے جبکہ ذیشان کا معاملہ مشکوک ہے جس کی مزید تحقیقات کی ضرورت ہے ۔رپورٹ کے مطابق مطابق سی ٹی ڈی پر فائرنگ کا کوئی ثبوت نہیں ملا ،بادی النظر میں سی ٹی ڈی کے بیانات درست نہیں لگ رہے ہیں، معاملے کی مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔