جنوبی افریقہ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز1-1سے برابر کر لی
ڈربن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ون سیر یز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1سے برابر کر لی ۔تفصیل کے مطابق ڈربن میں ہونے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔قومی ٹیم کے ابتدائی بلے باز خاطر خواہ پرفارمنس نہ دکھا سکے اور محض 92کے مجموعی سکور پر 6کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ۔امام الحق 5،فخر زمان 26،بابر اعظم 12،محمد حفیظ 9،شعیب ملک 21،شاداب خان 18،طلعت حسین 2اور فہیم اشرف بغیر کسی سکور کے آوٹ ہوئے۔ٹیل اینڈر حسن علی نے 59سکور کیا اور کپتان سرفراز احمد نے 41سکورکیا جس کے باعث ٹیم کا مجموعی سکور 203ہوا ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ربادا نے 2،فلکواﺅ نے 4،شمسی نے 3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔
جنوبی افریقہ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو شاہین آفریدی نے بہترین باولنگ کا مظاہر ہ کرتے ہوئے ٹاپ آرڈر کو جلد ہی پویلین بھیج دیا ،انہوں نے تین پروٹیز بلے بازوں کو آوٹ کیا جس کے بعد شاداب خان نے بھی دو وکٹیں لے کر قومی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی تاہم جنوبی افریقہ کی ابتدائی پانچ وکٹیں جلد گرنے کے بعد قومی ٹیم مزید وکٹیں لینے میں ناکام رہی اور جنوبی افریقہ پانچ وکٹوں سے میچ جیت گیا ۔